22 جون 2016 - 23:59
ہندوستان نے پہلی بار ایک میزائل کے ذریعے بیس سیارچے زمین کے مدار میں قرار دیئے

ہندوستان کی خلائی تحقیقاتی تنظیم اسرو نے اپنے ایک اہم اور مثالی مشن کے دوران پہلی بار ایک میزائل کے ذریعے بیس سیارچے زمین کے مدار میں قرار دیئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ، کینیڈا، انڈونیشیا اور خود ہندوستان سے متعلق یہ سیّارچے بدھ کے روز ریاست آندھراپردیش کے شری ہری کوٹا میں ستیش دھون مرکز سے چھوڑے گئے۔

بیس سیّارچوں میں سے سترہ کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے جنھیں کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں قرار دیا گیا۔ اسرو تنظیم کے سربراہ نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ان بیس سیّارچوں کو پی، ایس، ایل، وی، سی چونتیس میزائل کے ذریعے کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں قرار دیا گیا۔

ان سیّارچوں سے زمین شناسی، راستے، انسانی معلومات، پانی کے راستے، نقشے تیار کرنے جیسے مقاصد پورے کئے جا سکیں گے اور زمین سے متعلق دیگر معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی جانب سے اب تک چھے مقامی تحقیقاتی سیارچے کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں قرار دیئے جا چکے ہیں جبکہ اسرو تنظیم کی سب سے بڑی کامیابی، مریخ پر سیارہ چھوڑنا اور وہاں کی تصویر برداری کرنا ہے۔

.......

/169